فراڈ کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل

فراڈ کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 90کروڑ کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی گئی ہے اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورئمنٹ کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ میں فراڈ کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل انوسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورئمنٹ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پنجاب محمود مسعود ٹمانہ نئی انکوائری کمیٹی کے کنوئنیر ہونگے جبکہ ممبران میں جنرل مینجر پنچاب میونسپل ڈویلپمنت فنڈ کمپنی شہزاد خان شیروانی ،میونسپل آفیسر اسٹیٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سرفراز حسین ،اور میونسپل آفیسر انفراسٹکچر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر قادر شامل ہیں مذکورہ انکوائر ی کمیٹی آئندہ تین روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری لوکل گورئمنٹ پنجاب کا پیش کرے گی ۔واضع رہے کہ مذکورہ فراڈ کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی یہ تیسری کمیٹی ہے اس سے قبل کمشنر ملتان ڈویثرن کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کے بعد سیکرٹری لوکل گورئمنٹ کی جانے سے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی مگر مذکورہ تیسری کمیٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن کے بعد پہلی دونوں کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں ۔

کمیٹی تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...