سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 90کروڑ مالیتی سکینڈل کی تحقیقات، انٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹر آڈٹ سے رپورٹ طلب کرلی

سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 90کروڑ مالیتی سکینڈل کی تحقیقات، انٹی کرپشن حکام ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے سالڈویسٹ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

مینجمنٹ کمپنی میں 90کروڑ روپے مالیت کے سکینڈل کی تحقیقات پر غور شروع کردیا ہے ۔ڈی جی انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی ہدایات پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ریجن نے ڈائریکٹر آڈٹ ملتان ریجن ضیاء بندیشہ سے آڈٹ پیراز کی کی کاپیاں مانگ لیں۔معلوم ہوا ہے انٹی کرپشن انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے حرکت میں آنے کیصورت میں آڈٹ پیراز ڈراپ ہونے کا چانس ختم ہوجائیگا۔جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث افسران کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کی ہدایات پر انٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹر آڈٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان ریجن سے مراسلہ کرکے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی ہے ۔بتایا گیا آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں کیس کے مستقبل کا تعین کیا جائیگا۔

ڈائریکٹر آڈٹ رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -