ریلوے سٹیشن ملتان کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سکیورٹی رسک بن گیا

ریلوے سٹیشن ملتان کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سکیورٹی رسک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (رانا عرفان الاسلام سے)ریلوے اسٹیشن ملتان کاغیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ مسافروں کے لئے سیکورٹی رسک بن گیا برٹش دور میں تعمیر ہونے والی ریلوے اسٹیشن کی خوبصورت تاریخی عمارت کے سامنے موجودبے ترتیب پارکنگ اسٹینڈسے بلڈنگ کی خوبصورتی ماند پڑ گئی موٹر (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سائیکل پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار نے ریلوے کے اعلی افسران سے ملی بھگت کرکے مسافروں کے آنے جانے کے لئے موجود راستہ بند کر موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ بنا لیا جس پر ہر وقت تقریباً 200موٹر سائیکل پارک ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ریلوے روڑ ہر وقت ٹریفک کے لئے بلاک رہنے لگا جس سے ریلوے پلیٹ فار م پر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ پر موجود پارکنگ اسٹینڈ مسافروں کے لئے سیکورٹی رسک بن گیاہے ریلوے ملتان ڈویژن کی انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن کی مین داخلی راستہ سے پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کے بجائے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے پارکنگ کی جبگہ میں مزید اضافہ کرکے مسافروں کے آنے جانے کے لئے موجود راستہ بند کرکے موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کو الاٹ کر دی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پلیٹ فارم پر آنے جانے کے لئے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے بتایا جاتا ہے کہ شام کے اوقات میں ایک ہی اوقات میں ملتان سے کئی ٹرینوں کا گزر یا پھر ملتان سے روانہ ہوتی ہیں جن میں ملتان سے لاہو ر جانے والی ملتان ایکسپریس ، ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس ، ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکپریس ، جبکہ ان اوقات کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان ایکسپریس ملتان سے گزرتی ہے جس میں سوارہونے کے لئے بیک وقت سینکڑوں مسافر بیک وقت ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کی آمد و رفت ریلوے اسٹیشن پر ہوتی ہے تو ریلوے روڑ پر اکثر اوقات ٹریفک جام ہو جاتی ہے جبکہ دوسرے طرف ریلوے اسٹیشن کے مین داخلی راستے پر موجود وسیع غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ موجود ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے بعض اوقاف رش میں راستہ نہ ملنے کی وجہ سے مسافروں کی گاڑیاں بھی چھوٹ جاتی ہیں موجودہ ملکی صورتحال کے باعث ریلوے اسٹیشن کے مین داخلی راستے پر موجود موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ میں بڑی تعداد میں پارک موٹر سائیکل سیکورٹی رسک ہے جو کبھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں بتایا جاتا ہے وزارت داخلے نے سیکورٹی خدشات کے باعث تمام محکموں کے اعلی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پارکنک اسٹینڈ کسی کھلی اور رش والی جگہ سے دور بنائیں اور پارکنگ اسٹینڈ میں گاڑی پارک کرنے سے قبل اس کی اچھی طرح چیکنگ کریں لیکن ریلوے اسٹیشن پر موجود پارکنگ اسٹینڈ میں گاڑی کو چیک کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے آلات موجود ہیں نہ ہی وہ کسی بھی گاڑی کی چیکنگ کرتے ہیں واضع رہے کہ پاکستان کے کئی شہرو ں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں آ گ بھڑک اٹھی یا پھر دیگر حادثات رو نما ہو چکے ہیں ۔
ریلوے سٹیشن پارکنگ