قائداعظم سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل،برصغیر کی بڑی سیاسی شخصیت تھے،طحہٰ قریشی

قائداعظم سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل،برصغیر کی بڑی سیاسی شخصیت تھے،طحہٰ ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر )عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ، دانشور اور برٹش ایمپائر کے رکن طہٰ قریشی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت کا کوئی ثانی نہیں انہوں نے جن مشکلات کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

باوجود پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا اس کی نظیر نہیں ملتی ۔وہ ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قائد اعظم ؒ کے جنم دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار بعنوان " بانی پاکستان اور آج کا پاکستان" سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ ہمارے سیاستدانوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی نفیس احمد انصاری نے کہا کہ قائد اعظم ؒ برصغیر پاک و ہند کی ایک بڑی سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان حاصل کر کے دنیا بھر میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔نامور جرنلسٹ مسیح اللہ جامپوری نے کہا کہ بلا شبہ برصغیر کی آزادی قائد اعظم ؒ کی جدوجہد کے بغیر ممکن نہ تھی انہوں نے اپنے سیاسی وژن کے ساتھ علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا پروفیسر محمد مصطفٰی نے کہا کہ قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنا نے کے لئے ہمیں دن رات محنت کر نا ہو گی ۔محمد محتشم ترین نے کہا کہ قائد اعظمؒ کے راہ نما اصول پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بن سکتے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے کہا قائد اعظمؒ جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔قائد اعظمؒ کے فرمودات پر عمل کر کے پاکستان جدید دنیا میں اہم ترین مقام حاصل کرسکتا ہے ۔معروف صحافی ناصر محمود شیخ نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کے زریں اصولوں پر عمل کر کے ہم عصر حاضر کے تمام سیاسی ،معاشی اور سماجی مسائل سے جان چھڑا سکتے ہیں ۔عامر شہزادصدیقی نے کہا کہ قائد اعظمؒ نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا کے ایک بڑے سیاسی لیڈر تھے ۔یاسمین خان خاکوانی نے کہا کہ قائد اعظمؒ کے فرمودات اور اصولوں سے نئی نسل کی شناسائی بے حد ضروری ہے ۔خوجہ مظہر نواز صدیقی نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے ہمیں ایک قوم بنایا تھا مگر افسوس کہ ہم تقسیم ہو گئے ان کے اصولوں پر عمل کر کے ہم آج بھی متحد اور مضبوط ہو سکتے ہیں ۔معروف جرنلسٹ رفیق احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظمؒ کا پاکستان بنا نے کیلئے دن رات محنت کر نا چاہیئے ۔تقریب کی نظامت کے فرائض فیاض احمد اعوان نے سر انجام دیئے۔

طحہٰ قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -