تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں‘ ریاض حسین پیرزادہ

تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں‘ ریاض حسین پیرزادہ

حاصل پور (نما ئندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر نہیں جا رہا ہوں ۔تحریک انصاف میں شا مل ہونے کا کوئی پر و گرام نہیں ہے ۔سیاسی بندہ ہوں سب سے رابط رہتا ہے ۔مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں ہمیشہ عوام کے مفاد کو عزیز رکھا ہے میں نے جس جماعت سے بھی الیکشن میں حصہ لیا ۔حلقہ کی عوام نے مجھے کامیاب کرایا ہے عوامی خدمت اور کار گر دگی کی بنیاد پر آ ئندہ بھی الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے کرپشن سے ہمیشہ سخت نفرت رہی ہے ۔

ریاض پیرزادہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...