مخالفین کردار کشی کرلیں لیکن عوامی خدمت کو نہ بھولیں‘شیر علی گورچانی

مخالفین کردار کشی کرلیں لیکن عوامی خدمت کو نہ بھولیں‘شیر علی گورچانی

  

جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ این اے 174کا ایم این اے بالکل نکما اورمحض زبانی جمع خرچ کا ماہر ہے ٗ اس ایم این اے نے ہمیشہ عوام کا نقصان ہی کیا ہے ٗ اگر میں این اے 174کا ایم این اے ہوتا تو جام پورمیں اب تک سوئی گیس پہنچ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

چکی ہوتی ٗ اب 2018ء کے الیکشن میں اگرحلقہ کے عوام نے مجھے ایم این اے منتخب کردیا تو صرف دو سال کے اندراندر جام پور کے لئے سوئی گیس لے کر آؤں گا ورنہ سیاست سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کش ہوجاؤں گا ٗ میاں بیوی سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ میری جتنی کردار کشی کرسکتے ہوکروٗ جتنی بہتان تراشی کرسکتے ہو کرولیکن خدا رامحض میری مخالفت میں علاقہ اور عوام کا نقصان نہ کرو ۔ سردارشیر علی خان گورچانی نے اپنے ان خیالات کا اظہار گورچانی گروپ کے رہنما سردار اشفاق قادر خان پتافی کے بیٹے اور سردار الیاس خان پتافی کے بھانجے ڈاکٹر علی محمدخان پتافی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سید برادری کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد عقیل خان آرائیں ٗ محمد حسین قریشی ٗ شیخ محمد سلیم ٗسردار محمود خان کھوسہ ٗ امجد خان قصاب ٗ شاہجہان خان کاکڑ ٗ ملک حق نواز برا ٗ عبدالرزاق عادل ٗ سعید ہاشمی ٗ سردار غلام یٰسین خان کھوسہ ٗ عبدالغفار قریشی ٗملک سجاد حسین ببر ٗفاروق خان گوپانگ ٗ مرزا فرحان خان مغل ٗ ضیاء خان بھٹی ٗ فاروق خان کورائی ٗ نفیس الرحمن خان شیروانی ٗوقار خان لاشاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورچانی

Back to Conversion Tool

مزید :

ملتان صفحہ آخر -