میری سیاست کا محور حلقہ کے عوام ہیں‘ چودھری محمد شفیق

میری سیاست کا محور حلقہ کے عوام ہیں‘ چودھری محمد شفیق

صادق آباد(نامہ نگار ) صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد شفیق نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے انتھک محنت کررہے ہیں۔پنجاب میں ہر شعبہ میں نمایاں بہتری وزیراعلیٰ کی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے۔صادق آباد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کہ میری سیاست کا محور میرے شہر اور حلقہ کے عوام ہیں جن کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مجھ سے جہاں تک ہوسکا میں نے اقدامات اٹھائے ہیں۔حلقہ میں رابطہ اور کارپیٹیڈ سڑکوں کی تعمیر،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سکولوں کی اپ گریڈیشن،کارڈیالوجی سنٹر کا قیام،واٹر سپلائی سکیم کی منظوری،بازاروں میں ٹف ٹائلز سمیت اب تک ریکارڈ ترقیاتی منصوبے میرے کریڈٹ پر ہیں۔صادق آباد میں 30کروڑ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت بھی 18کروڑ کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔دیہی علاقوں میں 15رابطہ سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں۔عوام میری کارکردگی سے مطمئن ہیں ،ہمیں کسی سے سند لینے کی ضرورت نہیں ہے اس موقع پر افضل صدیقی،محمد ضیاء چوہدری،فاروق شہزاد،سمیت دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گٹر لائنوں کو بند کرنے اور کرانے والے سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔سیاسی مخالفین ووٹ کی طاقت سے مقابلہ کریں عوام کو بلاوجہ تنگ اور پریشان کرنے سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں پر سیاست کرنا ہمارا وطیرہ نہیں ہے۔مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو ہائی جیک کرکے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

ضرور پڑھیں: ایک اورکاوش!!!

چودھری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...