حکومت نے غازی گھاٹ کیساتھ نئے پل اور سدرن بائی پاس کی منظوری دیدی

حکومت نے غازی گھاٹ کیساتھ نئے پل اور سدرن بائی پاس کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی) . حکومت نے ڈیرہ تا مظفر گڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبہ میں غازی گھاٹ پل کے ساتھ نیا پل اور سدرن بائی پاس کی منظوری دیدی ہے جس میں نئے پل کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز اگلے ماہ 20جنوری 2018ء کو ہو ں گے جبکہ 18کلومیٹر طویل بائی پاس کے منصوبہ پر بھی بہت جلد کام کاآغاز کر دیا جائے گا یہ بات وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اسلا م آباد(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں اپنی رہائش گاہ پر سابق ڈپٹی میئر ڈی جی خان شیخ اسرار احمد سے ملاقات کر تے ہوئے بتائی. انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ پر نیا پل 1384ملین کی لاگت سے جبکہ ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ جھوک یارشاہ سے ٹیکنالوجی کالج سخی سرور روڈ تک 18کلومیٹر طویل سدرن بائی پاس 3400ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ اسی طرح این ایچ اے مانکہ کینال کے دونوں اطراف چوک چورہٹہ تا پل ڈاٹ اور پل شوریہ تک نئی کارپٹیڈ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور یہ سڑکیں ڈھائی سو ملین کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی انہو ں نے کہاکہ ان نئی سڑکوں کے منصوبوں پر نئے سال 2018ء جنوری کے پہلے ہفتہ سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور شہر کی ان سڑکوں کو 30اپریل 2018 تک مکمل کر لیا جائیگا جبکہ غازی گھاٹ کے مقام پر نئے پل اور سدرن بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے تقریباً دو سال کی مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔
غازی گھاٹ