صادق آباد کو سوئی گیس فراہمی مارچ 2018ء تک مکمل ہوجائیگی

صادق آباد کو سوئی گیس فراہمی مارچ 2018ء تک مکمل ہوجائیگی

  

صادق آباد(نامہ نگار ) صادق آباد شہر کی 37بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 13کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور وزیر مملکت صنعت و پیدوار سردار محمد ارشد خان لغاری کی درخواست پر سوئی گیس کی فراہمی کے اس منصوبے پر مارچ 2018تک کام مکمل ہوجائے گا ،صادق آباد کے تمام چوک ،بستیوں میں شہر کے مطابق بجلی سوئی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

عوام نے ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کو کامیاب کروایا آج ملک میں تعمیر وترقی عروج پر ہے ملک نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کیں اور اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن وفاقی و صوبائی حکومت ملک میں ترقی کے مشن کی تکیل کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت صنعت پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری نے صادق آباد کی بستیوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز کی منظوری کے حصول کے بعد صوبائی رہنما مسلم لیگ ن سردار محمد صفدر خان لغاری کے ہمراہ ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرآصف خان لغاری،افضل صدیقی،فاروق احمد لغاری،حافظ زاہد محمود چوہدری،سمیت دیگر موجود تھے ۔

ارشد لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -