عدالتوں کی جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری منتقلی،ملازمین کی سرما تعطیلات منسوخ

عدالتوں کی جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری منتقلی،ملازمین کی سرما تعطیلات منسوخ

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری میں منتقلی کے لئے ملا ز مین کی گز شتہ روز سے شرو ع ہو نے وا لی مو سم سر ما کی تعطیتلات(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

منسوخ کر نے کا حکم دیا ہے۔ ضلع کچہری سے10 خصوصی عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس سے سیشن وسول کورٹس کی دوبارہ ضلع کچہری منتقلی شروع کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق جیف جسٹس آف پاکستان نے ملتان میں عدالتوں کی دوبارہ10روز میں ضلع کچہری میں منتقلی کا حکم جاری کیا تھا جبکہ احکامات کی روشنی میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے10خصوصی عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع کچہری سے10خصوصی عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کردیا گیا ہے جبکہ عدالتی ریکا رڈاور سا ما ن کی منتقلی کے لئے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری میں منتقلی کے لئے ملا ز مین کی گز شتہ روز سے شرو ع ہو نے وا لی مو سم سر ما کی تعطیتلات منسوخ کر نے کا حکم دیا تھا نو ٹیفکیشن کے مطا بق کے مطا بق تما م ملا زمین کی تعطیتلات آئندہ احکامات تک منسوخ کردی گیءں،در یں اثناء نیو جو ڈیشنل کمپیلکس سے عدالتی ریکا رڈاور سا ما ن کی منتقلی کا کام گز شتہ روز چھٹی کے با وجودجا ری رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...