سیاسی جماعتیں فاٹا پر سیاست نہ چمکائیں،امیر مقام

سیاسی جماعتیں فاٹا پر سیاست نہ چمکائیں،امیر مقام

پشاور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ میں خرد برد چھپانے کے لئے درختوں اور پودوں کو اکھاڑا گیا، قائد اعظم نے دھرنوں اور گالم گلوچ کی سیاست(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نہیں سکھائی۔پشاورمیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مینڈیٹ خیبرپختونخوا سے ملا مگر صوبے کی خدمت نہیں کی،عمران خان کو مدت پوری ہوتے وقت جنگلہ بس یاد آئی،گرین بیلٹ میں خرد برد چھپانے کیلئے درختوں اور پودوں کو اکھاڑا،پاکستان بننے کے بعد سب سے زیادہ قرضہ کے پی کی موجودہ حکومت نے لیا،امیر مقام نے کہا کہ اہل اور نااہل کا فیصلہ عوام کرے گی،اگلا وزیر اعظم شہباز شریف ہوگا لیکن وزیراعظم جو بھی ہو لیکن لیڈر نواز شریف ہے،عمران خان اپنی شیروانی سائیڈ پر رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ ناخن کاٹنے والے کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،قادری اور عمران خان کا اتحاد کونسی جمہوریت ہوگی،ان کا ایجنڈہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنائیگی، بعض سیاسی جماعتیں فاٹا انضمام پر سیاست نہ چمکائیں،تمام قبائلی ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں،انکے مسائل حل کرناہماری اولین ترجیح ہیں۔

امیر مقام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...