عرس خواجہ فرید ؒ کے دوسرے روز محفل سماع ، چادر پوشی کا جلوس

عرس خواجہ فرید ؒ کے دوسرے روز محفل سماع ، چادر پوشی کا جلوس

را جن پور،مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نا مہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا وصوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے120ویں سالانہ عر س مبار ک کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز بھی حسب روایت نماز فجر کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بعد مزار فریدؒ پر قران خوانی سے ہوا اس کے بعد امام دربار علامہ فاروقی نے خواجہ صاحب کی انسان دوست شخصیت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواجہ فریدؒ اس صدی کے سب سے بڑے انسان دوست تھے انہوں نے اپنے کلام میں بھی انسانیت کی خدمت کواو لیت دینے کے بارے میں بہت کچھ تحریر کیا ہے اس کے بعد محفل سماع کا انعقاد ہوا جسمیں مختلف خانقاہوں اور درباروں سے آئے ہوئے قوالوں نے خواجہ فریدؒ اور دیگر صوفیاء کرام کا کلام سنا کر شرکاء محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا3 بجے سہ پہر خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس چادر پوشی سجاد ہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی قیادت میں جس میں خانوادہ فریدؒ کے صاحبزادگان خواجہ شمس الدین کوریجہ ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ ، خواجہ راول معین کوریجہ خواجہ علی معین کوریجہ ، صاحبزادہ عبداللہ منگھیروی ، خواجہ حمیل معین کوریجہ ، خواجہ شا ویز شمس کوریجہ ، خواجہ حمزہ کلیم کوریجہ شامل تھے ہزاروں لوگوں پر مشتمل یہ عظیم الشان جلوس حق فرید یافرید کے نعروں سے گونجتاہوا قصرفرید سے روانہ ہوا۔اس میں ملک بھرسے آئے ہوئے خواجہ فرید؂ فاؤنڈیشن کے کارکنان عہدیداران جو اپنے اپنے حلقے کی طرف سے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصور ت چادر کا تحفہ لے کر یہاں پہنچے ہیں۔اور خواجہ صاحب کے مزار پرچڑھانے کیلئے ایک ترتیب اورنہایت ہی پر امن طریقے سے خوشی سے بھنگڑے ڈالتے حق فرید یافرید کے نعرے لگاتے ہوئے دربار فریدؒ کی طرف بڑھتے گئے۔جلوس میں پہلی بار ملک کے نامور شہنائی نواز بھی اپنے طیفے کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا اورجلوس کے ساتھ ساتھ دربارشریف تک شہنائی کی خوبصورت دھنیں زائرین اورعوام کی دلچسپی کیلئے سنائی گئیں۔اس کے علاوہ جلوس میں مختلف قوالوں کی پارٹیاں الگ الگ عارفانہ کلام سناتے ہوئے ساتھ چلتی رہیں۔راستے میں مختلف مقامات پر جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرنے کیلئے مقامی خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن نے جلوس کا بھرپور استقبال کیا۔ چادروں کایہ عظیم الشان جلوس فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔آخر میں سجادہ نشین دربارفرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے ملک و قوم کی خیروبرکت ،استحکام اور سالمیت، پاک فوج کی کامیابی ،سلامتی اور خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ تمام مسلم امہ کی خیروبرکت کی دعاکرائی۔

محفل سماع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...