صوبائی وزیر نعیم بھابھہ کی خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر حاضری، چادر بھی چڑھائی

صوبائی وزیر نعیم بھابھہ کی خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر حاضری، چادر بھی ...

مٹھن کوٹ، راجن پور، کوٹلہ نصیر( نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

صوبائی وزیر زراعت پنجاپ محمد نعیم خان بھاباسلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر حاضری دی مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی ڈپٹی کمشنر راجن پور چوہدری اشفاق احمد ،ڈی پی او محمد عتیق طاہر اورولی عہد سجادہ نشین ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے بعد میں محفل سماع میں بھی شرکت کی اور سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان کے استحکام اور سلامتی کی دعا کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر کی دستار بندی بھی کی گئی۔صوبائی وزیر نے خواجہ فرید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام امن کے داعی تھے ان کی تعلیمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔

نعیم بھابھہ حاضری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...