ملتان ایئر پورٹ پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹر اکسٹمز عمر چٹھہ کا سفارشی دوست اسلام آباد ایئر پورٹ پر شراب کی بھاری مقدار سمیت پکڑا گیا

ملتان ایئر پورٹ پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹر اکسٹمز عمر چٹھہ کا سفارشی دوست اسلام ...

ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز محمد عمر چٹھہ کا سفارشی دوست اسلام آباد ایئر پورٹ پر شراب (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کی بھاری مقدار سمیت دھر لیا گیا اے سی کسٹمز ملتان نے لندن براستہ دبئی ، اسلام آباد آنیوالے دوست فیاض خالد پرواز ای کے 614 پاسپورٹ نمبر 523617300 اسلام آباد پہنچا اے سی کسٹمز کی مبینہ سفارش پر کسٹم سٹاف نے مسافر کو کلیئر کر دیا تاہم ایک ایجنسی کے سٹاف نے مسافر کو لاؤنج سے باہر نہ نکلنے دیا اور اس کے پیکج کی چیکنگ اور کسٹمز سٹاف کو مسافرسے برآمد ہونے والی مختلف نوعیت کی برانڈز،گولڈلیبل،بلیک لیبل،جانی واکر،ڈبل بلیک،جیک ڈینبلیز،ریڈلیبل اور دیگر شراب ضبط کرنے اور کارروائی کا حکم دیا جس پر کسٹم سٹاف نے مجبوراً تمام شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں ایف بی آر حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہونے پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم سٹاف نے ساری حقیقت اگل دی ہے ایف بی آر حکام نے حقائق سامنے آنے پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے کسٹم سٹاف نے اسسٹنٹ کلکٹر عمر چٹھہ کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس کاریکارڈ بھی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...