مسیحی برادری نے کرسمس تہوارجوش و خروش سے منایا،چرچز میں عبادات

مسیحی برادری نے کرسمس تہوارجوش و خروش سے منایا،چرچز میں عبادات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر،وقائع نگار،کرائم رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان و گردو نواح میں مقیم مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منا یا اس سلسلے میں ملتان کے مختلف چرچو ں میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہوئی جس میں مسیحی برادری سمیت سماجی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی کرسمس کے سلسلے میں بڑی تقریب کیتھڈرل چرچ بشپ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں فادر بینی ٹراؤس نے کرسمس کی عبادت(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کرائی اور کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کرسمس کے سلسلے میں سینٹ میریز چرچ میں کرسمس کی عبادت بشپ لیو راڈرک پال نے کرائی اس موقع پر سماجی سیاسی شخصیا ت نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مسیحی برادی کو کرسمس کی مبارکباد دی اس کے علاوہ کرسمس کی تقریبات فل گاسپل چرچ گلستان کالونی میں منعقد ہوئی جہاں پاسٹر طیطس گلریز نے کرسمس کی عبادت کرائی ،لال گرجا گھر کینٹ میں کرسمس کی عبادت پادری شہزاد تنویر نے کرائی ،چرچ آف پاکستان کچہری چوک پر کرسمس کی عبادت بشپ عاشر کامران نے کرائی ، یوحنا آبا دچرچ میں کرسمس کی عبادت پادری سرفراز رحمت نے کرائی ، یو جی ایچ چرچ گلزار ٹاؤن میں کرسمس کی عبادت پاسٹر یوسف رضا نے کرائی ، سلویشن آرمی چرچ میں کرسمس کی عبادت پادری کیس منور نے کرائی ، پاسٹرل انسٹیوٹ رشید آبا دمیں کرسمس کی عبادت فادر جمشید نے کرائی ، جمیل آبا د چرچ میں کرسمس کی عبادت فادر یعقوب نے کرائی ،گلزیب کالونی چرچ میں کرسمس کی عبادت فادر سیموئیل شریف نے کرائی ،اس موقع پر چرچوں میں ملک و قوم کی سلامتی بھائی چارے کے فروغ اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی ۔نیو یروشلیم چرچ جمیل آباد کاظمی ٹاؤن ملتان میں ولادت مسیح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پادری عمانوایل تبسم نے عبادت کروائی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یسوع مسیح کی پیدائش امن کا پیغام دیتی ہے،شرکاء میں جاوید مسیح،یونس خان،ہارون،پرویز،جاوید،نیامت ،مشتاق،اقبال،فیصل،نعیم،فہیم ،جاوید،بشیر،ندیم،یوسف نے بھی موجود تھے۔پا سٹر ل انسٹیو ٹ میں کر سمس ڈے کے لحا ظ سے تقر یب میں انسپکٹر جنر ل مو ٹر و ے پو لیس ڈاکٹر سید کلیم اما م کی ہد ایت پر روڈ سیفٹی آفیسر گلز ار حسین، عمر ان اکر م اور اللہ نو از نے شر کت کی اورآئی جی مو ٹر وے پو لیس کیطرف سے فا در ڈاکٹر جمشید کی خد ما ت کے اعتر اف میں یا دگار شیلڈ بھجو ائی جبکہ ایس ایس پی مو ٹر وے چو ہد ری غلا م جعفر کیطرف سے کر سچن بھا ئیو ں کے لیے کیک اور نیک تمنا ؤں کا پیغا م بھجو ا یا ۔انہو ں نے کہا کہ کر سچن بھا ئی پاکستا ن کا خو بصو رت چہر ہ ہیں اور خو شی کے اس پر مسرت موقع پر ہم اپنے بھا ئیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر لاسال ہا ئیر سیکنڈری کے پر نسپل برادر شہز اد، برادر شا ہد فادر ڈاکٹر جمشید اور روڈ سیفٹی آفیسر گلز ار حسین نے کر سمس کیک کا ٹا ۔ محکمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکشنل ،ایمرجنسی اور رضاکاران نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا،سٹاف نے سینٹ میری چرچ ،کیتھولک چرچ،سیونتھ ڈے چرچ ،چرچ آف کرائسٹ جا کر مسیحی برادری سے ملاقات کی ۔کر سمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت رہی۔ ضلع بھر میں 1361 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر ماموررہے۔ سی پی او سرفراز فلکی کی نگرانی میں ایس ایس پی آپریشنز فہد مختار اور ایس پی کاشف اسلم سکیورٹی کی نگر انی کرتے رہے۔ حساس نوعیت کے تین چرچوں میں اضافی نفری تعینات رہی۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے 76 سے زائد کیمرے نصب کئے گئے ۔ سکیورٹی کی نگرانی کے لئے سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا۔