دھرنے،انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو ناکام کرنا ہوگا،تہمینہ دولتانہ

دھرنے،انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو ناکام کرنا ہوگا،تہمینہ دولتانہ

  

وہاڑی (بیورورپورٹ )پچیس دسمبردنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گااس دن بر صغیرکے نامورقائد اور پاکستان کے بہترین سیاست دان پیدا ہوئے مسرت اور خوشی کے دن کو زندہ قومیں ہمیشہ فخرسے مناتی ہیں قائد اعظم نے ہمارے لئے آزاد ریاست کو تخلیق کیا جبکہ ہر دل عزیز لیڈر و سابق وزیر اعظم (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

نے پاکستان کو ترقی کے راستہ پر گامزن کیا وہ دن دور نہیں جب قائد کے خواب حقیقت میں بدلتے ہوئے مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر سپر پاور بنائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہاؤس غلہ منڈی میں مرکزی رہنماء مسلم لیگ و ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ولادت پر سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے فر ح منظور،لیگی رہنماء وسٹی صدر شیخ عبد الر حمن،ضلعی نائب صدر نوشین ملک،مشتاق انصاری ،رانا کلیم اللہ ،عباس علی ،رانا محمد غیاث الدین،حاجی اسلم وکیل،چئیر مین اختر نواز بھٹی،راؤ طارق کرمپور،چوہدری ابو بکر آرائیں،تحصیل صدر عظمی سلیم ودیگر کارکنان موجود تھے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں محبت بھائی چارے اوروطن عزیز کیلئے خود کو وقف کرنے کا درس دیتا ہے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے کام کیا ملک بھر میں موٹر وے اورسی پیک کا منصوبہ اس کی مثال ہے ہمیں بطور کارکن آج کے دن عہد کرنا ہوگا اورمسلم لیگ بانی پاکستان اور رہبر پاکستان کے اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دھرنے اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ارادوں کو خاک میں ملانا ہوگا ۔

تہمینہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -