میپکو کا نادہندگان کیخلاف آج کریک ڈاؤن کرنیکا اعلان
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے نادہندگان کیخلاف آج کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وصوبائی(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
حکومت کے نادہندہ اداروں اور محکموں کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے۔ میپکو کی جانب سے ان نادہندگان کو دی گئی ڈیڈ لائن پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ میپکو انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں ، میڈیکل یونیورسٹی سمیت مختلف نادہندگان کو 24 دسمبر تک ادائیگی کا حتمی نوٹس دیا تھا۔ میپکو ذرائع کے مطابق آج 26 دسمبر کو 9 بجے تک ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کے کنکشن 10 بجے سے منقطع کرنے کاسلسلہ شروع کردیا جائیگا۔