نواز شریف نے اپنا کیس ویسے نہیں لڑاجیسے کلبھوشن کالڑا،شیخ رشید

نواز شریف نے اپنا کیس ویسے نہیں لڑاجیسے کلبھوشن کالڑا،شیخ رشید

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنا کیس ویسے نہیں لڑا جیسے کلبھوشن کا کیس لڑا تھافوج اعتکاف اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے ملک کا خزانہ تباہ ہے۔ حالات یوں ہی چلے تو قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے ملتان ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قوم لاہور کی تیاری کرے انکا گھیراو کریں گے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈلنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی اور اسحاق ڈار کو بھی ملک سے باہر بھجوایا دیا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کی عمران خان سے کامیاب ملاقات ہوگی۔ ناموس رسالت کے لئے عوامی مسلم لیگ ساتھ ہوگی ساری قوم ساتھ ہے۔ اور یہ لوگ جلد عوام کے شکنجے میں آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کے خلاف حدیبیہ کیس کی تیاری کرلی ہے بہت جلد سپریم کورٹ جارہا ہوں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...