حاصل پور‘ سیاسی سرگرمیاں عروج پر‘ جوڑتوڑ بھی شروع‘ نمائندوں کو عوام یاد آگئے

حاصل پور‘ سیاسی سرگرمیاں عروج پر‘ جوڑتوڑ بھی شروع‘ نمائندوں کو عوام یاد ...

  

حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی )حاصل پور اور خیر پور ٹا میوالی پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ میں سیاسی سر گر میاں عروج پر ہیں ۔سیاسی جما عتوں کے لیڈر اور متوقع امیدوار میدان عمل میں آ گئے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ہیں ۔عام الیکشن کا وقت قریب آ نے کی وجہ سے سیاسی لیڈروں کو عوام یاد آ گئے ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 186کے متوقع امیدوار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ ۔ایم این اے ق لیگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔علاقہ کے بٹرے سیاسی گروپ مخالف گروپوں میں جا رہے ہیں ۔جبکہ ق لیگ کیساتھ چلنے والے دو سابق ایم پی اے چوہدری ریاض احمد اور احمد نواز نے مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیار کر لی ہے ۔وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کامیاب سیا سی حکمت عملی کے ساتھ دو سا بق ایم پی اے اپنے ساتھ شا مل کر لیے ہیں ۔حاصل پور اور خیر پور ٹا میوالی سے متعدد بٹرے سیاسی گروپ اپنے ساتھیوں سمیت وڑائچ گروپ میں شا مل ہو چکے ہیں ۔

جوڑتوڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -