چلتے ٹریکٹر ٹراسلی سے ڈرائیور گر پڑا ٹریفک کے دوسرے حادثات میں 11افراد جاں بحق

چلتے ٹریکٹر ٹراسلی سے ڈرائیور گر پڑا ٹریفک کے دوسرے حادثات میں 11افراد جاں ...

  

ملتان،سکندر آباد،شجاع آباد،خانیوال،محسن وال، ہارون آباد(کرائم رپورٹر،نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابقہیڈ سکندری نالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور روڈ پر گر کر جاں (بقیہ نمبر67صفحہ12پر )

بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔سکندر آباد،شجاع آباد سے نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی کے مطابق سکندر آباد موڑ کے نزدیک ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں شجاع آباد کا رہائشی 26 سالہ عامر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پل باگڑ کے قریب کار اور ٹرالر کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 کی مدد سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سمر سلطان، حاجی سلطان، فاطمہ اور مریم شامل ہیں۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی اڈہ اقبال نگر بائی پاس پر علی حسن عمر 7سال اور سیانی بی بی 10سال سکنہ 26/14.Lجوکہ خریداری کیلئے اپنی والدہ کے ہمراہ اقبال نگر آئے ہوئے تھے کہ اقبال نگر پائی پاس پر دونوں بچے روڈ کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ،دونوں زخمیوں کو فوری طور پر THQمیاں چنوں لایا گیا جہا ں 7سالہ علی حسن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جبکہ حالت نازک ہونے پر 10سالہ بچی کو نشتر ملتان ریفر کر دیاگیا۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابقنواحی گاوں حضورسنگھ سے بارات میں شامل یہ پانچوں افراد دنیا پور جا رہے تھے کہ کھاٹاں کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث کار کا اگلی سمت کا آدھا حصہ بس کے نیچے دھنس گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی جنہوں نے موقع پر موجود افراد کے ہمراہ کار کو بس کے نیچے سے نکالا ،اور جاں بحق ہونے والے چاروں افراد شاہد ،اسلم ،ناصر اور ہوشیار علی کی لاشیں اور شدید زخمی 17سالہ اسامہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگا دی مبینہ اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نے ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،آگ کی اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو لیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔دریں اثناء نواحی گاوں 53فور آر کے قریب خاتون سڑک کے کنارے کھڑی تھی کی ٹرانی نما رکشہ تیز رفتاری میں آرہا تھا جس نے سڑک کنارے کھڑی خاتون انور بی بی عرف انو ں کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے خاتون انوں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،پولیس تھانہ سٹی نے خاتون کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور رکشہ ٹرالی نما رکشہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

ٹریفک حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -