جعلی ڈگریاں ‘ متاثرہ طلبہ کا وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کی کوٹھی کا گھیراؤ

جعلی ڈگریاں ‘ متاثرہ طلبہ کا وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کی کوٹھی کا گھیراؤ

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ایک سال گزرنے کے باوجود انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کی ڈگریوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا متاثرہ طلباء کاوفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے گھر کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج، طلباء کی ڈگریاں دو یا اسلحہ دو کے فلگ شگاف نعرے، (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ ایک سال گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا اور یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کا سلسلہ دوبار شروع کرتے ہوئے سینکڑوں طلباء نے وفاقی وزیر کے گھر کا گھیراؤ کر تے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ڈگریاں دو یا اسلحہ دو کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پینا فلیکس بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر طلباء شیر افگن بزدار،گوہر وڈانی ،اختر جان کھوسہ ،عبد الستار کھوسہ ،نعمان کھوسہ ،انوارالحسن ،فہد و دیگر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور ان کے ساتھیوں نے ان سے لاکھو ں روپے بٹور کر انہیں جعلی ڈگریاں تھما دیں جن کی کوئی حیثیت نہ ہے ہم ایک سال سے زائد عرصہ سے ڈگریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اصل ڈگریاں جاری نہ کی گئیں تو ایک اور چھوٹو گینگ بنائیں گے طلبا نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے ان سے فیسیں بٹورلیں اب وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں احتجاج کنندگان طلباء نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری طور پر یونیورسٹی مالک وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -