خواجہ آصف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ (صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاکستان ،افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے ،چین میں پاکستان سفیر مسعود خالد اور اعلٰی چینی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا ،پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 دسمبر کو بیجنگ میں ہوگی ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چن ینگ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی جس میں تین ممالک سہ فریقی مذاکرات کا میکنیزم قائم کرنے پر اتفاق کریں گے۔ہوا چن ینگ نے کہا ہے کہ27دسمبر کو بیجنگ میں ہونے والی پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ترقی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی وزیر خارجہ پاکستانی اور افغانی منصب سے باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال، تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ ملاقات پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوگی۔
خواجہ آصف