ایم ایم اے متبادل سب سے بڑی مذہبی و سیاسی قوت ہوگی‘ سراج الحق

ایم ایم اے متبادل سب سے بڑی مذہبی و سیاسی قوت ہوگی‘ سراج الحق

  

خانیوال (بیورونیوز ) ایم ایم اے کی بحالی خوش آئیند ہے ۔متحدہ مجلس عمل ملک میں متبادل کے طور پر سب سے بڑی مذہبی و سیاسی قوت ہو گی ۔13جنوری کو منعقد ہو نے والی اجلاس میں آئیندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کر یں گے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈیرہ غازی خان سے واپسی پر گزشتہ رات خانیوال میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن راؤ ارتفا ع ضیاء اللہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پاکستان میں ورثا سے ملا قات کا موقع دیا گیا ہے جب کے انڈیاکی جیلوں میں بہت سارے کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں ۔صلاح الدین کے بیٹے کوتشدد دکر کے لہو لہوان کیا گیا وکیل نے ان کے خون آلود کپڑے عدالت میں پیش کئیے پاکستان کے لیے بھارت میں اپنے رویہ میں کبھی کوئی لچک نہیں دکھائی ۔کنٹرول لائن پر آے روز بھارت کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں پر فائرنگ ہوتی رہتی ہے پاکستانی حکمران بھارت کی محبت اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔سراج الحق نے پی ٹی آئی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کلچر کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے اتنا نقصان نہیں پہنچا یا جتنا پی ٹی آئی نے پہنچایا۔ہم انشاء اللہ ملک میں اسلامی کلچر کو فروغ دیں گے سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگ گنے کے کاشتکاروں پر ظلم ڈاھا رہے ہیں ملز مالکان نے ابھی تک کسانوں کو گزشتہ سالوں میں خرید ے گے گنے کی ادائیگیاں نہیں کی ہیں جب کے اب گنے کا سیزن شروع ہو چکاہے ۔شوگر ملز مالکان ٹھیک طرح سے گنے کی فصل کی خرید اری اور اس کی قیمت کی ادائیگی نہیں کر رہی اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،نائب امراء صوبہ چوہدری عز یر لطیف ،مو لانا جاوید قصوری ،امیر جما عت اسلامی ضلع خانیوال افتخار الحسن چوہدری ،مہر نزر حسین سنپال ایڈو وکیٹ ،محمد اسماعیل تاج ،راؤ ارتفاع ضیا ء اللہ خان فرخ رحمان کمبوہ ،چو ہدری سہیل ثاقب ،معاذ عز یر رانا محمد مر سلین ،رائے محمد افضل اور دیگر قائد ین مو جو د تھے۔

سراج الحق

مزید :

کراچی صفحہ اول -