وزیراعظم نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کردیا

  

پشاور (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کردیا‘ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پشاور پہنچے ایئرپورٹ پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اسلامیہ کالج میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کیا۔

لائبریری

مزید :

کراچی صفحہ اول -