دہشتگردوں کی کمر توڑ دی فاٹا میں اب پہلے سے زیادہ امن قائم ہے :جھگڑا

دہشتگردوں کی کمر توڑ دی فاٹا میں اب پہلے سے زیادہ امن قائم ہے :جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر جمرود میں آل فاٹاتیسرا گورنر سپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹاکے عوام اور مشران نے بہت قربانیاں دی اور ناکے قربانیوں کی نتیجے میں ملک سمیت فاٹا میں امن اومان قائم ہو گیا ہے دہشت گردی کی کمر ٹھوٹ چکی ہیں بلکہ ملک کے دوسرے علاقوں کے نسبت فاٹا میں زیادہ امن قائم ہیں اور محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچہ بکھر چکا تھا نیشنل ایکشن پلان میں اور آپریشنز میں حکومت نے اتفاق رائے پیدا کرکے دہشت گردوں کو شکست دی اور انکا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جا تا ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس میں فاٹا کے نوجوانوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے سہولیات کی عدم دستیابی کی باجود بہترین پرفارمنس پیش کئے گئے ہیں جو قابل تحسین ہیں فاٹا میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو فروغ دینگے گورنر خیبر پختونخوانے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر نے فاٹا میں تعلیمی ادارے تباہ کئے اور فاٹا کے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کی لیکن فاٹا کے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا گورنر نے آخر میں جمرود تحصیل کو ٹاون کا درجہ دینے کا ا علان کیا اور سٹیدیم میں اندر جمیوزیم کا علان بھی کیا گیا