اقلیتی برادری ملک کی وفادار اور قانون کی پاسدار ہے :ظہور آفریدی

اقلیتی برادری ملک کی وفادار اور قانون کی پاسدار ہے :ظہور آفریدی

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور آفریدی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ، رواداری کی داغی اور قانون پسند ہیں جس کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے اقلیت گلدستہ کی مانند ہیں جو الگ الگ رنگ و خوشبو سے وطن عزیز کو مہکا رہے ہیں۔ کرسچین کمیونٹی کا پاکستان کے ترقی و خوشحالی میں بڑا کردار ہے ۔ وہ چارسدہ کے مختلف گرجاگھروں میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے مختلف گرجا گھروں میں کرسمس کے کیک کاٹے اور کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دیکر ان کے خوشیوں میں بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چارسدہ افتخار شاہ خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرعلامہ اقبال خان بھی موجود تھے ۔ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہورآفریدی نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہے جو رواداری اور امن کے داغی ہیں ۔ پاکستان کے اقلیتی برادری قانون پسند ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اقلیتی برادری نے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے لا زوال قربانیاں دی ہے ۔ پاکستان میں بسنے والے اقلیت گلدستہ کی مانند ہیں جو الگ الگ رنگ و خوشبو سے وطن عزیز کو مہکا رہے ہیں۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع چارسدہ کے تمام گرجا گھروں میں کرسمس کیک اورتخائف بھی تقسیم کئے گئے جبکہ تمام گرجا گھروں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...