عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل اولین ترجیح ہے ،ڈی سی چارسدہ

عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل اولین ترجیح ہے ،ڈی سی چارسدہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت سے ضلع کونسل ملازمین کے چھ ماہ سے بند تنخواہوں اور نان سیلر ی کے مد میں 5ارب 61کروڑ کا بجٹ منظور کرایا جس پر صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ضلع بھر میں تواتر سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وہ چارسدہ پریس چیمبر میں "ملاقات" پرو گرام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا کہ عوام کے مسائل اور مشکلات سے آگاہی اور بر وقت داد رسی کیلئے شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے عوامی شکایات اور مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام سی این جی سٹیشنز میں صبح پانچ سے سات اور شام چار بجے سے چھ بجے تک گیس فلنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے قائم ہیں جو عوام کے ٹیکسوں سے چلتے ہیں ۔ریاستی اداروں کو عوام کے فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرنا ہو گاتاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی بھی آفیسر سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔ تنگی کے خوانین اور مزارعین کے مسئلے کو وقتی طور پر جرگہ کے ذریعے ختم کیا گیا اور تنازعہ کے مستقل حل کیلئے صوبائی حکومت کی منظوری سے کمیشن تشکیل دیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنرنے تاجروں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ دو رویہ سڑکوں پر جنگلوں کی تنصیب کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد فٹ پاتھوں کو خالی کر دیا جائیگااور تاجر وں کو اپنے حدود میں تجارت کا پابند بنایا جائیگا۔ ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی سے روزانہ کی بنیا د پر رابطہ رہتا ہے ۔تجاوزات کے خاتمے اور گرانفروشی کے روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ مرتب کریگی جس کے بعد ایک گرینڈ اپریشن کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع چارسدہ کے تمام چھوٹے بڑے شاہراؤں پر قائم سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے اور اپریشن کے تکمیل کے بعد مختلف شاہراہوں پر ضروری پختہ بریکرز تعمیر کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت سے ضلع کونسل ملازمین کے چھ ماہ سے بند تنخواہوں اور نان سیلر ی کے مد میں 5ارب 61کروڑ کا بجٹ منظور کرایا جس پر صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ بجٹ کی منظوری سے سرکاری اداروں کے مالیاتی امور اور ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے جس سے ملازمین میں پھیلی ے چینی ختم ہو چکی ہے ۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ضلع بھر میں تواتر سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ چارسدہ کے عوام اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے لئے درجہ ذیل موبائل نمبرات 03335027171اور 03169922722پر کال اور ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...