تخت بھائی کے چوکیدار دوران ڈیوٹی کھنڈرات میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے

تخت بھائی کے چوکیدار دوران ڈیوٹی کھنڈرات میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے

  

تخت بھائی( نامہ نگار ) آثار قدیمہ تخت بھائی کے چوکیدار دوران ڈیوٹی کھنڈرات میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے ۔متوفی کے کانوں سے خون بہہ کر جم گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق آثار قدیمہ کے چوکیدار گل بہار ولد یوسف ساکن قندھاروکلے بعمر 36سال کھنڈرات میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے جس کے کانوں سے خون بہہ کر جم گیا تھا۔ تخت بھائی پولیس نے ان کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی بھیج دی جس کی رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے، پولیس نے متوفی گل بہار کے والد یوسف ولد عیسیٰ خان کے رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔چوکیدار کے پر اسرار موت پر علاقے میں چہ میگوئیاں گردش کر رہی ہیں ، متوفی کے والد کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازعہ نہیں ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -