باجوڑ ،سی ایم ڈبلیو کے ملازمین حقوق کی عدم دستیابی پر مشتعل
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی میں سی ایم ڈبلیومحکمے کے ملازمین کی تنخواہیں اور حقوق نہ ملنے پر احتجاج ۔دو سال تک مزکورہ ادارے میں گزار دئیے لیکن تنخواہ اور دوسرے ضروری کلینکل سامان سے محروم رکھا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار یوسف خان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے اظہار خیال کیا اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے سی ایم ڈبلیو محکمے میں کام کر رہے ہیں لیکن اس محکمے کے طرف سے نہ تنخواہیں ملتی ہیں اور نہ کلینکل طور پر کمیونٹی کیلئے فراہم کیا جانے والہ سامان دیا جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ جب ہم سی ایم ڈبلیو ادارے کے اہلکاروں سے بات کرتے ہیں تو اُن کا موقف ہوتا ہے کہ ایم این سی ایچ اور یو ایس ایڈ ادارے کے طرف سے اُپکی تنخواہیں بند ہیں لہذاہ اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے جائز مطلابت حل نہ کئے گئے تو فاٹا کے تمام سی ایم ڈبلیو کے ملازمین کیساتھ اے سی ایس دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔