نوشہرہ ،جے یو آئی پی کے 12 کی تنظیم سازی مکمل

نوشہرہ ،جے یو آئی پی کے 12 کی تنظیم سازی مکمل

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی مقامی تنظیم سازی کا دورہ زور وشور سے جاری PK12کے اکثر یوسیز کی تنظیم سازی مکمل جمعیت پورے ضلع میں بھرپور قوت سے ابھرے گی جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات فضل اکبر باچا کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس عاملہ کے فیصلے کے تحت 18 دسمبر سے ضلع بھر کے تمام یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کیلئے دورے کا آغاز اکبر پورہ سے ہوا دورے میں ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، الحاج پرویز خان خٹک، معاون سیکرٹری اطلاعات قاری محمدعمران، سیکرٹری مالیات مولانا عبدالقیوم، پی کے 12 کے امیر قاری محب اللہ شاہ اور پی کے 14 کے سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موجود ہیں اب تک مکمل کی گئی تنظیم سازی میں بالو کیلئے مولانا حیات گل امیر اور محمد بشیر اصغر جنرل سیکرٹری، امان کوٹ کیلئے مفتی محمدزبیراجمل امیر اور مولانا سجاد احمد جنرل سیکرٹری، محب بانڈہ کیلئے پرویزاحمد امیر اور علی گوہر جنرل سیکرٹری، کڑوئی کیلئے مفتی محمدسعد امیر اور قاری مدثر جنرل سیکرٹری اکبر پورہ کیلئے مولانا کلیم اللہ امیر اور عابد علی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، چوکی ممریز کیلئے مولانا زین العابدین امیر اور مولانا سہیل جنرل سیکرٹری تاروجبہ کیلئے مولانا ناصر حقانی امیر اور ساجد مسعود ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری باقی عہدیداروں کااعلان بھی اسی اجلاس میں کیاگیا جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کا دورہ 24 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -