شکر درہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ،تحصیل ناظم اشفاق قریشی

شکر درہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ،تحصیل ناظم اشفاق قریشی

پشاور( سٹاف رپورٹر)تحصیل ناظم لاچی اشفاق قریشی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ شکردرہ جلسے میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شکردرہ میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے پر بے حد مشکور ہوں بالخصوص شکردرہ رورل 2رحمان آباد کی تاریخی ریلی کی شکردرہ آمد جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا اور ثابت کر دیا کہ شکردرہ پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے ضلع کوہاٹ ،حلقہ پی کے 39تحصیل لاچی سے تمام پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان،عہدیدران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے جلسے کو کامیاب بنایا اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی جانب سے صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی جلسے کو اچھی طرح کوریج دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...