تخت بھائی میڈیا کلب کے 2018ء کے انتخابات مکمل

تخت بھائی میڈیا کلب کے 2018ء کے انتخابات مکمل

  

تخت بھائی ( نامہ نگار ) تخت بھائی میڈیا کلب کے 2018 ؁ء کے انتخابات مکمل ہو گئے ، حاجی ہدایت اللہ مہمند تیسری بار متفقہ طور پر چیئرمین جبکہ امجد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم انتخابی اجلاس الیکشن کمیٹی کے چیئرمین و سینئر صحافی حاجی حیات اللہ اختر اور ڈپٹی چیئرمین حاجی وزیر زادہ امجد کے زیر نگرانی تخت بھائی میڈیا کلب میں منعقد ہواجس میں روزنامہ مشرق کے حاجی ہدایت اللہ مہمند تیسری بار متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے ، دیگر عہدیداروں میں اخبار خیبر کے الحاج فضل وہاب روغانی سینئر وائس چیئرمین، روزنامہ ایکسپریس کے اکبر خان یوسفزئی وائس چیئرمین اول، سینئر صحافی جاوید عالم مہمند وائس چیئرمین دوم، مشرق ٹی وی کے امجد خان جنرل سیکرٹری، پی ٹی وی نیوز کے احمد زادہ مہمند ڈپٹی جنرل سیکرٹری، روزنامہ نئی بات کے عبد الوہاب مہمند رابطہ سیکرٹری، روزنامہ سر دریاب کے ظفر اقبال فنانس سیکرٹری ، روزنامہ آج صبح کے امتیاز ٹکر ریکارڈ سیکرٹری ، میڈیا کلب کے کمپیوٹر اپریٹر منظر حسین مہمند آفس سیکرٹری جبکہ روزنامہ آج کے الحاج دوست محمد درویش متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ منتخب کر لیے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -