مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل

مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔ تاج ولی خان مہمند صدر، اورنگزیب بابر جنرل سیکرٹر ی منتخب۔ مشترم خان سینئر نائب صدر، کفایت اللہ نائب صدر، عمران خان فنانس سیکرٹری، مراد علی آفس سیکرٹری اور خیر اللہ جائنٹ سیکرٹری چن لئے گئے۔ پریس کلب ممبران کی مشاورت سے ادارے کو فعال بنائینگے۔ عوامی مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کیلئے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرینگے۔ صحافت کے روپ میں بلیک میلنگ کی روکتھام کرینگے۔ تاج ولی خان مہمندتفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب سال 2018 کے انتخابات کیلئے جنرل باڈ ی اجلاس میں فخر عالم مہمند ، بشیر خان، شاہنواز خان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر الیکشن طریقہ کار کی کاروائی لگائی جس کے مطابق تاج ولی خان مہمند صدر، اورنگزیب بابر جنرل سیکرٹری ، مشترم خان مہمند سینئر نائب صدر ، کفایت اللہ نائب صدر ، عمران خان فنانس سیکرٹری، مراد علی آفس سیکرٹری اور جائنٹ سیکرٹری خیر اللہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں شاکر اللہ مہمند، سعید بادشاہ و دیگر نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ ایجنسی کے عوام کے مسائل و مشکلات کو بہتر طریقے سے اُجاگر کریگی اور صحافیوں کے نام پر بلیک میلنگ اور نام نہاد صحافیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...