پبی ،سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ،قبضہ مافیا سرگرم

پبی ،سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ،قبضہ مافیا سرگرم

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی بازار میں جی ٹی روڈ سے منسلک سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار روڈ پر ہاتھ ریڑی با نوں کا قبضہ سروس روڈ بند ہو نے کی و جہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر نا مجبوری جس پر ٹریفک اہلکار ان کو چا لان کر تے ہیں ڈی سی نو شہرہ اور اے سی پبی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق پبی بازار میں ڈی سی نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان کی ہدایت پر تجا وزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور سروس روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا لیکن چند دن دو بارہ لوگوں نے سروس روڈ پر تجا وزات کھڑی کی ہیں جس کی وجہ سر وس روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا ہے سروس روڈ پر جگہ جگہ ہاتھ ریڑی اور گا ڑیاں کھڑی کی ہیں جس کی و جہ سے عوام کو شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ضرورت مند مجبور ہوکر جی ٹی روڈ پر گا ڑیاں کھڑی کر تے ہیں جس پر ٹریفک پو لیس کے اہلکار موقع پر آکر گاڑی والے کا چا لان کر تے ہیں علاقے کے عوام نے ٖڈی سی نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان اور اے سی پبی محمد فاروق سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں سروس روڈ کو ٹریفک کے کھول دیں اور تجاوزات والے کے خلاف سخت قا نو نی کاروا ئی کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -