بخشالی میں اے این پی رہنما ہارون خان کا مشاورتی اجتماع

بخشالی میں اے این پی رہنما ہارون خان کا مشاورتی اجتماع

  

بخشالی( نمائندہ پاکستان )بخشالی میں اے این پی رہنما ہارون خان کا مشاورتی اجتماع،اے این پی PK.30ٹکٹ کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مشاورت،تفصیلات کے مطابق اے این پی PK.30میں گزشتہ سال وسط ہی سے ٹکٹ کا دوڑ شروع ہوا تھا جن میں ہارون خان ،ہمایون خان اور نعیم انور کے نام قابل ذکر تھے لیکن مذکورہ بالا رہنماوٗں میں ہارون خان اور ہارون خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری تھا اس سلسلے میں گزشتہ دنوں پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کی طرف سے پی کے تیس ٹکٹ کا قرعہ فال ہمایون خان کے حصے میں آیا جن کی بدولت حلقے کی سطح پر پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی اور ہارون خان اور اس کے پیروکار وں نے فیصلے کے خلاف احتجاجی جلسوں اور مشاورتی اجتماعات کا سلسہ شروع کیا اس سلسے میں گزشتہ روز حجرہ نگار خان بخشالی میں ہارون خان نے ایک مشاورتی اجتماع کا انعقاد کیا جس میں ہارون خان کے علاوہ حاجی مطیع اللہ،تحصیل کونسلر ملک فرزند علی ،حاجی عبدالمالک ،کسان ممبر گجرات سید بخت شاہ،اور فضل مالک کے عللاوہ پارٹی ورکرز اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہارون خان نے کہا کہ میں پارٹی ڈسپلن اور پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین کے فیصلوں کا دل سے اخترام کرتا ہوں اور ٹکٹ کے حوالے پارٹی نے جو فیصلہ کیا وہ ٹھیک ہو گا لیکن اس حوالے سے مجھے اور میرے ورکرز کے تحفظات ہیں کیونکہ فیصلہ میں پارٹی کی جمہوری اقدار کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے ہمارے حلقے کے عوام کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطہ رہا ہے اور پارٹی ورکرز کی ایک بڑی تعداد کی خواہش تھی کی کہ ٹکٹ ہارون خان کو ملے اس سلسلے میں پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت نے ایک اپیل ایٹ بورڈ تشکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کی مشاورت ہمارا اپیل ایٹ بورڈ میں اپیل دائر کرنے کا ارادہ ہے اور آج کا یہ اجتماع اس سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کس طرز کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -