عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ،لیاقت خٹک
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارکھا ہے اور صوبائی حکومت نے صحت، تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی سمیت سوئی گیس اور بجلی جیسی اہم اور بنیادی سہولیات عوام تک پہنچانا مشن ہے صوبے سے کرپشن، اقرباء پروری کا خاتمہ اور لوٹ کھسوٹ کے دروازنے بند کرنے کااعزاز بھی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو حاصل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کے علاقہ رشکئی میں ناظم حاجی نبی گل کی رہائشگاہ پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے ناظم حاجی نبی گل، تحصیل ناظم احد خٹک، تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک محمدابرار، سلیم مجاہد اور سابق ناظم نہار علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کونسلر شیررحمان، ظاہرعلی، تاج محمدخان، خان ولی، حمیداللہ، یوسف شاہ، الیاس ماما، صابر حیات، سمیع اللہ، نوراللہ، رومان، سجاد، درویش، سلیم خان، عالم سید، اخترگل، عبدالوہاب، عمرسید، سلیم خان اور دیگر جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر عوام کی طاقت سے کے پی کے میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اقتدار میں آکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گی عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہے کیونکہ پورے صوبے میں پی ٹی آئی نے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کردئیں ہیں اور صوبے کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے اور تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ہم کسی صورت بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کیلئے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے لیکن ابھی تک بعض اہم منصوبے نامکمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے ۔