عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی (عائشہ گلالئی )گروپ کے نام سے جماعت بنانے کا اعلان

عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی (عائشہ گلالئی )گروپ کے نام سے جماعت بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف (عائشہ گلالئی) کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کااعلان کردیا جس کا باقاعدہ اعلان 2018 کے پہلے ہفتے میں کیاجائے گا اور PTIکے تمام نظریاتی وبانی اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو اکھٹا کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کااظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کینٹ میں ممتاز سماجی شخصیت خان پرویز کے بھائی ملک اصغر کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور کسی کی جان ومال محفوظ نہیں صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور صوبے میں کرپشن اور اقربا ء پروری عروج ہے وزیر اعلیٰ اور ان کا خاندان کرپشن میں بازی لے چکا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلاجارہا ہے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق صوبائی حکومت نے عوام کی خدمت کی بجائے چار سال دھرنوں کے دوران ناچ گانوں پر گزار دیا ایک سوال کے جواب نے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سیاست دان نہیں ایک بزنس مین ہے ، عمران خان نیازی پر پارلیمنٹ کے دورازے بند ہوچکے عمران خان کے جلسے موسیقی کے پروگرام بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018کے آغاز پر تحریک انصاف گلالئی کے نام پر سیاسی جماعت تشکیل دوں گی اور جس میں تمام پی ٹی آئی کے نظریاتی اور بانی کارکنوں کو شامل کروں گی اور جماعت کو منظم اور مضبوط بنانے کیلئے پورے پاکستان کے دورے کروں گی۔