قائد اعظم کے اصولوں پر کاربند رہ کر چیلنجوں پر قابو پایا جاسکتا ہے : ایس ایس پی قاسم علی

قائد اعظم کے اصولوں پر کاربند رہ کر چیلنجوں پر قابو پایا جاسکتا ہے : ایس ایس ...

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)ہمارئے عظیم قائد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی مسلسل جدو جہد اور ہمارے بزرگوں کی انمول قربانیوں کی بدولت وطن عزیز پاکستان کے قیام کاخواب پایہ تکمیل تک پہنچا ۔شبانہ روز محنت اور عظیم قائد (قائد اعظم محمد علی جناحؒ )کے زریں و رہنما اصولوں( ایمان ،اتحاد اور تنظیم )کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا تے ہوئے عصر حاضر کے درپیش چیلنجز پر قابوپاکرہی ہم بحیثیت ایک قوم اپنے ملک کو اقوام عالم میں باوقار قوموں کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی کا 141 ویں یوم قائد اعظم کے موقع پر پیغام اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق :۔ ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی نے یوم قائد بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی شبانہ روز محنت اور مسلسل جدوجہدکی قابل تقلید نمونہ تھی ۔اُن کے رہنما اور زریں اُصولوں ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر ہی اج ہم بحیثیت ایک قوم ملک کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ مملکت خداد کو اقوام عالم میں ایک نمایاں مقام دلانے کے لیے ہمیں تمام اندرونی اختلافات کو بھلا کر ملک اور قوم کے تعمیر وترقی میں اپناکردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہوگا ۔ اج اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کاصیح اور بہترین طریقہ قائد کے فرمان کے مطابق اپنی زندگی کے راہوں کا تعین کرنا ہیں اور ان شاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں ہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میں بابائے قوم قوئد اعظم محمد علی جناحؒ کے بصیرت اور سوچ کا عملی نمونہ بن کر تعمیر وترقی کے منازل طے کرتا ہواترقی یافتہ ملک بن کر عالمی دنیا کے اُفق پر چمکے گا۔دریں اثناء ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتں ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔ہم سب ایک پاکستانی قوم ہیں۔ہمارے دُکھ اور سُکھ سانجھے ہیں۔قومی تعمیر وترقی میں ہم سب کا کردار یکساں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -