نبی کریم ؐکے راستے پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،ڈاکٹر قاسم

نبی کریم ؐکے راستے پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،ڈاکٹر قاسم

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج چکار میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد ،’’حضور بہ حیثیت داعی امن‘‘کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے کی ،کانفرنس کے مہمان خصوصی کالج کے دو سابق پرنسپل پروفیسر راجا مظفر اقبال ،پروفیسر راجا لیاقت علی خان تھے ،اس موقع پرسٹاف کی جانب سے پروفیسر اطہر علی ،اذکار کیانی ،راجا اکرم ودیگر نے سیرت مصطفیؐ پر اظہار خیال کیا جب کہ طلبہ کی جانب سے مسرور کیانی،حماد عارف ،عبدالصمد نے سیرت النبی ؐ پر تقاریر کیں ،قبل ازیں کانفرنس میں طلبہ کی جانب سے نعت خوانی بھی کی گئی ،صدر تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ کے راستے پر چل کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم حضور سے محبت تو کرتے ہیں لیکن ان کے بتائے ہوئے طریقے پر نہیں چلتے،محبت پیروی کا تقاضا کرتی ہے ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کالج میں سیرت کے مطالعہ کا بندوبست کیا جائے گا اور جلد ہی ادارے میں ایک سو سے زائد کتابیں طلبہ کو مہیا کی جائیں گی ،کانفرنس کے آخر پر حال ہی میں وفات پانے والے پروفیسر راجا ظہیر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -