آزاکشمیربھرمیں قائداعظم اورنوازشریف کی سالگرہ تقریبات کاانعقاد

آزاکشمیربھرمیں قائداعظم اورنوازشریف کی سالگرہ تقریبات کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ملک بھرسمیت آزادکشمیر میں بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب اپر اڈہ بازار میں منعقد کی گئی، مسلم لیگ ن کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور، نوید قریشی ، طارق اقبال بٹ، اعجاز زرگر، سجاد سلہریا سمیت کثیر تعداد میں لیگی عہدیداران و کارکنان کی شرکت ۔ ایم ایف ایس این کے زیر اہتمام سب سے بڑی تقریب جلال آباد گارڈن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی صدر آزادکشمیر ایم ایس ایف این سید غضنفر علی شاہ، راجہ زین محمود، راجہ صہیب ، خرم اعوان و دیگر کی شرکت۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی ملک و ملت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت و تحسین پیش۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے یوم پیدائش کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے، آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں تقریبات منعقد کی گئیں، مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام قائد اعظم اور نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر اجتماعی تقریب کے انعقاد بھی کیئے گئے۔ اپر اڈہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور، صدر انجمن تاجران اپر اڈہ نوید قریشی، سینئر نائب صدر ن لیگ حلقہ تین ندیم خالد پلہاجی، لیگی رہنما طارق اقبال بٹ، یوتھ ونگ سٹی کے جنرل سیکرٹری سجاد سلہریا، ارسلان میر، سید آزاد گیلانی، منظور گنائی، افتخار میر،قاری رحمت اللہ، عباس خلیل، اویس گنائی نے میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا، میاں محمد نوازشریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دریں اثناء مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (این) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد جلال آباد گارڈن میں کیا گیا۔ ایم ایس ایف این کے زیر اہتمام سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر آزادکشمیر سید غضنفر علی شاہ، ضلعی صدر راجہ زین محمود، مرکزی نائب صدر راجہ صہیب جاوید، ضلعی جنرل سیکرٹری خرم جاوید اعوان، راجہ طلعت صادق، راجہ علیم، راجہ فضائل، راجہ صلاح الدین، گل رحمان میر،راجہ شاداب، خرم دلبر، اوصاف شبیر، راجہ مجید، راجہ سمیع، راجہ جنید، نعمان اعوان اقبال سمیت عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے برصغیر کے مسلمانو ں کو غلامی سے نجات دلانے پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی حقیقی معنوں میں لیڈ ر شپ اگر کسی نے سنبھالی ہے تووہ میاں محمد نوازشریف ہیں، جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک کو مستحکم بنانے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نواشریف کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ اس موقع پر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ جبکہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کے یوم پیدائش پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(این) کے زیر اہتمام سب سے بڑی تقریب جلال آباد گارڈن میں منعقد کی گئی۔ مرکزی صدر سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ مرکزی تقریب میں مرکزی صدر آزادکشمیر سید غضنفر علی شاہ، ضلعی صدر راجہ زین محمود، مرکزی نائب صدر راجہ صہیب جاوید، ضلعی جنرل سیکرٹری خرم جاوید اعوان، راجہ طلعت صادق، راجہ علیم، راجہ فضائل، راجہ صلاح الدین، گل رحمان میر،راجہ شاداب، خرم دلبر، اوصاف شبیر، راجہ مجید، راجہ سمیع، راجہ جنید، نعمان اعوان اقبال ، سید مستنصر نقوی سمیت عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرقائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کی ملکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مرکزی صدر سید غضنفر علی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلا کر انہیں ایک الگ وطن دیا۔ جہاں انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی وسماجی ترقی کے گراں قدر مواقع ملے۔قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین میاں محمد نوازشریف ہیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کیا۔ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں ان کی آنے والی نسلیں آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گی، قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک کو ایٹمی پاور بنایا، دہشتگردوں اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا مگر ملک دشمن قوتوں نے انہیں اقتدار میں رہنے نہیں دیا، میاں محمد نوازشریف کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا مگر دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھلے لفظوں میں حمایت کی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں ، ملک دشمن قوتیں میاں محمد نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر گئیں مگر دلوں سے نہیں نکال سکیں۔ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سمیت ملک کا ہر باشندہ میاں محمدنوازشریف کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان سے کہا کہ طلباء قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے نظریات و افکار پر چل کر ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اپنی صفوں کو اتحاد و اتفاق سے آگے لے کر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونین کی بحالی کیلئے جہاں ممکن ہوسکا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کارکنان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے نعرے لگائے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ نواز ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام بانی پاکستان کے یوم ولادت ،سابق وزیراعظم نواز شریف کا 68ویں سالگرہ اورکرسمس کے حوالہ سے مظفرآباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو اتحاد واتفاق کی قوت سے ناکام بنادیں گے۔جمہوریت کے وقار اورشان واختیار کیلئے بانی پاکستان کے فلسفلہ کو رہنما اصول کے طورپر اختیار کرنا ہوگا ۔تقریب سے راجہ محمد عارف خان ضلعی صدر،محمد اقبال عباسی سینئر نائب صدر ،شوکت گنائی جنرل سیکرٹری ،نعمان زرگر ،خالد مغل،برکت شاہ ،افتخار اعوان،راجہ ممتاز خان،راجہ اختر حسین خان مولانا الطاف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے بانی پاکستان کی خدمات اجاگر کیں اورنواز شریف کی جانب سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیراجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیااوروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کارکردیگ کوسراہا،کئی مقررین نے تجویز دی کہ تنظیموں کو فعال بنانے کے ساتھ رابطوں کے فقدان کو ختم کیا جائے ۔کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے ۔ہر سطح پر رابطے نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ بعض حلقوں میں مایوسی پیداہورہی ہے جملہ مقررین نے کہا کہ مظفرآباد پریس کلب کے ذریعہ سے ہر دور میں انہیں بغیر کسی غرض کے اپنی سرگرمیاں عوام تک پہنچانے میں مدد ملی ہے ڈاکٹر عارف خان نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ موثر رابطے رکھے جائیں گے حکومت عوام کی فلاح بہبود کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں پارٹی اورحکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں کشمیریوں کا خون شامل ہے پاکستان کے محسنوں کو قتل کیا گیا تاریخ سے سبق لکھا جانا چاہیے دعا کے بعد کیک کاٹا گیا تقریب می مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظفرآباد عوامی اتحاد کے صدر سلیم پروانہ نے کہا کہ ریاست نظریاتی اوراصول پسندی کی سیاست کا فروغ ناگزیرہے ۔مظفرآباد عوامی اتحاد کے صدر سلیم پروانہ نے کہا ہے کہ ریاست میں نظریاتی اور اصول پسندی کی سیاست کا فروغ ناگزیر ہے ،۔سیاسی کارکنوں کو انکا باز مقام منایا جائے اپوزیشن اور حکومت کے رویے مختف ہونا باعث تشویش ہے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو آرڈینشن کا فقدان مسائل دیوان پیدا کرنے کا ثابت ہوتا ہے ۔ حکومت نے نئی اچھے کام بھی کیے ہیں ۔ یہ سب اچھا قراردیا جاسکتا ہے محسن کشتی کے رویے ترک کرکے ہی محسنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ مظفرآباد عوامی اتحاد اپنی ترجیحات کے مطابق کردار ادا کرتا رہے گا۔