مظفرآباد ،جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام قائداعظم کی سالگرہ منائی گئی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد 25دسمبر جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی 142سالگرہ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب مزار خورشید ملت کے ایچ خورشید کے احاطہ میں زیر صدارت مرکزی سکرٹری جنرل خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ منعقد ہوئی ۔ تقریب میں لبریشن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے عظیم رہنماء سے محبت وعقیدت کے اظہار کے طور پر کیک کاٹا۔ تقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ منظور قادرایڈووکیٹ ،سابق صدر میر عبدالطیف ایڈووکیٹ ، ڈویژنل صدر میر غلام مصطفےٰ راجہ محمد نصیر کیا، محفوظ انقلابی ، مذہبی بورڈ کے چیئرمین قاری طفیل احمد ، بشیر اللہ ، میر عماد لطفف ، میر ثاقب ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا قائداعظم محمد علی جناح کی قومی وملی خدمات پر انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔