چکوال،پیپلز پارٹی کاسابق کونسلر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

چکوال،پیپلز پارٹی کاسابق کونسلر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملت چوک(چکوال) میں وارڈ نمبر7اور8کے الیکشن افتتاح کے موقع پر سابقہ کونسلر ملک مختار نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے سلطان حیدر علی اور سردار آفتاب اکبر خان کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ افتتاح کے بعد بہت بڑے جلسہ سے سلطان حیدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر بیٹھ کر الیکشن لڑنے والے ، دیکھ لیں عوام کے در میان رہنے والوں کے ساتھ لوگ شانہ بشانہ کھڑے ہے۔جلسہ کا اہتمام حاجی غلام رضا کونسلر اور غازی خان نے کیا تھا۔اس موقع پر سلطاں قاسم خان اور وارڈ نمبر7اور8کے مسلم لیگی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...