شمالی وزیرستان میں شہید ہونے وا لاسپاہی محسن علی طوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے وا لاسپاہی محسن علی طوری فوجی اعزاز کے ساتھ ...

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے سپاہی محسن علی طوری کو ان کے ابائی گاؤں لقمان خیل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقہ غلام خان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب بارود سرنگ دھماکے کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوئے جن میں پاراچنار کے گاؤں لقمان خیل سے تعلق رکھنے والے سپاہی محسن علی ولد غفار علی بھی شامل تھا جس کی میت اس کے آبائی گاؤں لقمان خیل پہنچا ئی گئی نماز جنازہ جنازہ کے بعد قبرستان میں پورے فوجی اغزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

سپرد خاک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...