دلہہ روڈکی تعمیرسے ترقی کے کئی باب روشن ہوگئے،ذوالفقارعلی

دلہہ روڈکی تعمیرسے ترقی کے کئی باب روشن ہوگئے،ذوالفقارعلی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ اوڈھروال ،دلہہ روڈ کی تعمیر سے اس علاقے میں ترقی کے کئی باب روش ہوئے ہیں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پالیسی ہے کہ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈیں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔وہ آئیڈیل سروس سٹیشن خان بلاک فیکٹری کے افتتاح کے بعد بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام محمد نعیم نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ اب مذکورہ روڈ پرکاروباری لوگ رجوع کر رہے ہیں۔اور اس روڈ پر واقع دیہی علاقوں میں خاصی ترقی ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہر شعبہ زندگی میں ریکارڈ ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔جسے عوام فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور ہمیشہ مضبوط قلعہ رہے گا۔محمود نعیم نے کہا کہ ہم سردار ذوالفقار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ وہ اپنی گو نہ گو مصروفیات سے وقت نکال کر آئیڈیل سروس سٹیشن اور خان بلاک فیکٹری کا افتتاح کرنے آئے۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی لاگت سے اوڈھروال تا دلہہ روڈ کی تعیمر سردار ذوالفقار علی خان کا عظیم کارنامہ ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -