مظفرآباد،ضیاء الکرم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ عنوان حضورؐ کے اخلاق حسنہ آج ہوگا

مظفرآباد،ضیاء الکرم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ عنوان حضورؐ کے ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ضیاء الکرم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ عنوان حضورﷺ کے اخلاق حسنہ آج مورخہ 25دسمبر کو شہباز ماڈل سکول اپر چھتر میں منعقد ہوا۔پہلی پوزیشن نور فاطمہ عثمانی الحبیب سکول طارق آباد ،دوسری پوزیشن اریبہ مبشر شہباز ماڈل سکول اپر چھتر،تیسری پوزیشن سید حسام الدین القلم فاؤنڈیشن پٹہکہ نے لی جبکہ چوتھی پوزیشن دو طالبعلموں نے لی دانش صغیر گرین ووڈ،اقصیٰ نورنے لی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز کالجز ایسوسی ایشن چوہدری اقبال تھے جبکہ صدارت پرنسپل شہباز ماڈل سکول آصف ایوب قریشی نے کی ۔زیر سرپرستی صدر ضیاء الکرم فاؤنڈیشن مظفرآباد قاری عبدالوحید نے کی۔تقریب میں مظفرآباد بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریری مقابلہ میں ججز کے فرائض پروفیسر سعید شاد اور اعجاز حسین شاہ نے انجام دئیے جبکہ تقریب میں دیگر مہمانوں میں ناصر اقبال پرنسپل اسلامک وژن ، وسیم چشتی سیکرٹری جنرل ضیاء الکرم فاؤنڈیشن ،حافظ خالد مصطفائی ،گلزار عثمانی ،گلشاد بٹ، پرویزخان درانی ، پرنسپل الحبیب کالج ، القلم فاؤنڈیشن ،تقریب میں 25طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔تقریب میں اول،دوائم ،سوئم پوزیشن ہولڈرز طلباء وطلبات کو شیلڈزاور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر صدر ضیاء الکرم فاؤنڈیشن مظفرآباد کے صدر قاری عبدالوحیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الکرم فاؤنڈیشن کا مقصد غریب ،نادار ، یتیم بچوں کے کفالت ،ادارے کے بنیادی مقاصد تعلیمی فلاحی ، مذہبی وسیاسی افکار ونظریات کی ترویج اور انکی تعلیمات کو عملی جامہ پہنانا شامل ہے ۔تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا چیف آگزیٹو طارق صاحب کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن سالانہ قربانی ،واٹر پراجیکٹ،نادار بچیوں کی اجتماعی شادی جہیز ،طلباء وطالبات کے لیے قرآن مجید کے نسخے ،مدارس کے لیے UPSکا انتظام بھی کرنا بھی شامل ہے ۔ تقریب کے اختتام پر طلباء وطالبات کی کامیابی ،کشمیر،فلسطین،برما ،ایراق ودنیاء جہاں میں کئی مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی گئی اور بچوں مہانوں کے لیے ریفریش منٹ کا انتظام بھی کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...