چکوال،گاؤں دمال اہم برادریاں تحریک انصاف میں شامل

چکوال،گاؤں دمال اہم برادریاں تحریک انصاف میں شامل

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل چک عمرا کے گاؤں دمال میں ملک ارشد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مسلم لیگ ن دمال منہاس برادری،اعوان برادری اور کہوٹ برادری کے سرکردہ رہنماؤں جن میں ملک ارشد،ارشد اعوان،حاجی محمد سلیم،چوہدری صوبہ خان،DSP محمد امیر،چوہدری پرویز اقبال،لیاقت حسین،محمد اعجاز،محمد امیر،اشفاق حسین،محمد اسحاق،ملک الطاف حسین،ملک محمد ارشد،محمد عجائب،حاجی غلام شبیر،شمس الحق،انوار الحق،اعجاز الحق،محمد عمران،تنویر حسین،عامر شبیر،محمد مظہر،حاجی اختر محمود،قاضی شوکت حسین،حاجی محمد یامین،حاجی پیراں دتہ،محمد اشرف اور محمد عجائب نے اپنی برادریوں سیمت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ان اہم برادریوں کی شمولیت کے بعد دمال گاؤں سے انشاء اللہ پی ٹی آئی ون کرے گی۔راجہ طارق افضل کالس نے تمام شمولیت کرنے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ن لیگ کو چھوڑ کر تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر امیدوار برائے PP-20 راجہ طارق افضل کالس،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ چکوال چوہدری محمد علی خان،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری فضل الرحمٰن،قاضی محسن،چوہدری زکاء اللہ خان،راجہ عامر جنجوعہ،چوہدری اختر تھنیل اور زوالفقار حیدر کے علاوہ علاقہ کے معززین ،کارکنوں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -