حلقہ پی پی20 ضمنی الیکشن کی الٹی گنتی شروع ہ،مہم تیز

حلقہ پی پی20 ضمنی الیکشن کی الٹی گنتی شروع ہ،مہم تیز

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ 9جنوری کو ہونے والا معرکہ اب صرف دو ہفتے کی دوری پر ہے۔ مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہے البتہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ناصر منہاس ایڈووکیٹ کتنے ووٹ لینگے اور جتنے زیادہ ووٹ لینگے نقصان چوہدری حیدر سلطان کا ہوگا۔ اعداد و شمار اور زمینی حقائق بے شک چوہدری حید ر سلطان کے حق میں ہیں اور عمومی تاثر یہی ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی طرف سے ان کو شکست دینا بڑا مشکل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ 9جنوری سے قبل چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں تاہم ابھی تک حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا البتہ عمران خان نے چکوال میں جلسہ کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ عمران خان کے چکوال میں جلسے کا مطلب یہ ہواگا کہ پی ٹی آئی نے جو دھواں دھار انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور عمران خان کا بڑا جلسہ یقینی طو رپر راجہ طارق افضل کالس کو بڑی تقویت دے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی سرعام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور الیکشن کمیشن کوئی کارروائی کرنے کی بجائے صرف کاغذ کالے کر رہا ہے نوٹس پہ نوٹس بھیجے جا رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ پارلیمنٹرینز اور دیگر افراد کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر لانا ان کیلئے ناممکن ہوچکا ہے۔ بہرحال اس ملک کا المیہ یہی ہے کہ یہاں پر قانون اور ضابطے کو اپنے پیروں تلے روندنے والے کو معتبر اور بااثر سمجھا جاتا ہے۔ 9جنوری کوبہرحال بڑا دلچسپ مقابلہ ہوگا اور جو امیدوار اپنے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک نکالنے میں کامیاب رہا یقیناًوہ اس الیکشن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -