چکوال کے باشعورعوام اچھے برے کی تمیزرکھتے ہیں، ناصر منہاس

چکوال کے باشعورعوام اچھے برے کی تمیزرکھتے ہیں، ناصر منہاس

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی 20 کے عوام اب باشعور ہیں ۔ اچھے اور برے میں خوب تمیز رکھتے ہیں۔ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو خوب پہچانتے ہیں۔ ا ب ان کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ مخالفین سڑکیں، نالیاں بنا کر یہ نہ سمجھیں کہ حلقہ پی پی 20 کے عوام کو بے وقوف بنا لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے نامزد امیدوار ناصر منہاس ایڈووکیٹ نے محلہ سرگوجرہ غربی میں حاجی طارق کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گلیاں، سڑکیں اور نالیاں بنا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ یہ پیسہ عوام کا پیسہ ہے جو حکومت عوام سے ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے ۔ انشاء اللہ 9 جنوری ہماری فتح کا دن ہو گا۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک کے فرائض قاری نثار اکبر نے سرانجام دیئے جبکہ عبدالنوید حیدری مہتمم جامعۃ المصطفیٰ سابق صدر اے ٹی آئی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر قاری نثار اکبر، ملک مظہر ، حافظ مدثر، ظہیر اقبال، سرفراز احمد ، مختار قادری، بلال شاکر، حق نواز شاکر، ثاقب مجتبیٰ ، عاصم شہزاد، عمر شہزاد ، مدثر مجتبیٰ و دیگر اراکین نے تحریک لبیک پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا جبکہ اس موقع پر مہمان عادل مدنی، ضیاء الحق گولڑوی ، غوثیہ یوتھ فورس کے اراکین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...