بٹ خیلہ ،ٹرک رکشے پر چڑھ دوڑا ،ماں بیٹی جاں بحق ،ڈرائیور سمیت 3 زخمی

بٹ خیلہ ،ٹرک رکشے پر چڑھ دوڑا ،ماں بیٹی جاں بحق ،ڈرائیور سمیت 3 زخمی

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)بٹ خیلہ کے قریب ڈمپر ٹرک نے رکشہ کو کچل دیا۔ حادثہ میں ماں بیٹی سمیت جان بحق جبکہ رکشہ ڈرائیورسمیت تین خواتین زخمی . ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار۔ جان بحق خواتین تھانہ میں سپرد خٰاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پل چوکی چکدرہ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک ایک رکشہ کو کچل کر رکھ دیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں رکشہ میں موجودہ 5 خواتین شدیدزخمی ہوئے۔ جن میں ایک خاتون رابعہ زوجہ عمران اللہ سکنہ تھانہ اور اس کی دو سالہ بچی حرم بی بی شدید زخمیوں کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔جبکہ باقی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بٹخیلہ لے جایا گیا۔ ایک شدید ذخمی خاتون کو بعد ازان پشاور ریفر کر دیا گیا۔ جان بحق خواتین کو تھانہ کے علاقے میں اپنے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔جبکہ لیویز حکام پل چوکی نے ڈمپر کواپنے قبضے میں لے لیا ہے۔جان بحق خواتین کے جنازے میں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...