کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن سے ایک شخص کی لاش ملی۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹر سمیت 3 ملزمان کو دھر لیا۔جبکہ عزیز آباد اور شاہ فیصل میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن شاہ رسول کالونی میں مکان سے وحید بخش نامی شخص کی لاش ملی۔پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ملزم لوٹ مار اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔درخشاں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کے دو ملزمان کاشف اور صابر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان اسماعیل زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہ فیصل کالونی سبزی مارکیٹ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان محمد کاشف زخمی ہو گیا۔کورنگی الیاس گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ادھر سرجانی ٹاون میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...